Thursday, December 3, 2020

اپنی مرضی کا ڈیزائن، واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرادیا

واٹس ایپ کا اعزاز

سان فرانسسکو: دنیا بھر میں پیغام رسانی کے لیے سب سے زیادہ استعمال ہونے والی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

واٹس ایپ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق کمپنی نے صارفین کی دلچسپی کو بڑھانے کے لیے اپیلیکیشن میں اپ ڈیٹس شامل کرنے کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے نیا فیچر متعارف کرانے پر کام شروع کردیا۔

صارفین کی دلچسپی بڑھانے اور آسانی کے لیے واٹس ایپ انتظامیہ نے  ہر چیٹ باکس کے لیے علیحدہ علیحدہ اور اپنی مرضی کا وال پیپر منتخب کرنے کا فیچر متعارف کرادیا۔

کمپنی کی جانب سے متعارف کرایا جانے والا فیچر آئندہ چند روز میں تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا جس کے بعد وہ اپنے ہر دوست سے کی جانے والی چیٹ پر مرضی کا وال پیپر سیٹ کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ اس وقت صارف کو ایک ہی وال پیپر کی سہولت دستیاب ہے، اگر وہ کسی بھی ایک چیٹ باکس میں وال پیپر تبدیل کرتا ہے تو وہ تمام چیٹس میں اپ ڈیٹ ہوجاتا ہے۔

علاوہ ازیں واٹس ایپ نے صارفین کے لیے اور اور نیا فیچر شامل کرنے کا فیصلہ کیا جس کے تحت صارفین اپنے من پسند اسٹیکرز آسانی سے سرچ کر سکیں گے۔

The post اپنی مرضی کا ڈیزائن، واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرادیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from سائنس اور ٹیکنالوجی – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3qiMglg
Share:

0 Comments:

Post a Comment