Friday, December 4, 2020

دودھ کا متبادل تیار

ماضی میں گوشت کے متبادل بنانے والی کمپنی اب دودھ کے متبادل پر کام کررہی ہے، تاہم انہوں نے اب تک یہ نہيں بتایا کہ یہ دودھ مارکیٹ میں کب متعارف کیا جائے گا۔

کرونا وائرس کی اس وبا کے دوران ایک طرف تو کئی ریستورانوں نے اپنے دروازے ہمیشہ کے لیے بند کردیئے، لیکن دوسری طرف گوشت کی متبادل مصنوعات بنانے والی کمپنی امپوسیبل فوڈز دن بدن ترقی کررہی ہے، ان کے مصنوعی برگر پیٹیس اور سوسیجز امریکہ کے کم وبیش دس ہزار دکانوں پر دستیاب ہیں۔

رواں سال ستر کروڑ ڈالر کی فنڈنگ حاصل کرنے والی یہ کمپنی اب نئی مارکیٹوں میں داخل ہونے اور نئی مصنوعات متعارف کرنے پر غور کررہی ہے، جس کے لئے انہوں نے حال ہی میں سال دوہزار اکیس کے لئے اپنی ریسرچ اور ڈيولپمنٹ ٹیم میں 150 نئے سائنسدانوں اور انجنیئرز کے اضافے کے ساتھ ساتھ منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔اس کے علاوہ کمپنی نے دس تحقیق دانوں کی اسامیوں کا بھی اعلان کیا ہے، ان عہدوں پر ملک بھر کے نمایاں ترین سائنسدانوں کو بھرتی کیا جائے گا جنہيں راغب کرنے کے لیے انہيں اپنے ریسرچ پروگرامز پر کام کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

ایک پریس کانفرنس کے دوران امپوسیبل فوڈز نے پودوں سے بنے دودھ کے متبادل کا پروٹوٹائپ بھی پیش کیا ہے، کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کا بنیادی جز سویا ہے اور یہ نہ صرف اصلی دودھ کی طرح نظر آتا ہے بلکہ اسے اصلی دودھ کی طرح استعمال بھی کیا جاسکتا ہے، تاہم انہوں نے اب تک یہ نہيں بتایا کہ یہ دودھ مارکیٹ میں کب متعارف کیا جائے گا۔

امپوسیبل فوڈز کب قائم کی گئی

امپوسیبل فوڈز کو دوہزار گیارہ میں اسٹینفورڈ کے بائیوکیمسٹری کے پروفیسر پیٹ براؤن نے قائم کیا تھا اور اس کے دفاتر کیلیفورنیا کے شہر ریڈوڈ سٹی میں واقع ہيں، اس کمپنی نے ماضی میں گائے کے گوشت کا متبادل تیار کیا تھا، جو نہایت کامیاب ثابت ہوا، اس مصنوعی گوشت کو بنانے کے لیے کمپنی نے خمیر کی چند اقسام کی جینیاتی انجنیئرنگ کی مدد سے ہیم نامی مرکب حاصل کیا تھا جس کے باعث مصنوعی گوشت کو گائے کے گوشت کا رنگ اور مزہ دینا ممکن ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:  کورونا کے مریضوں میں مختلف علامات : سائنسدانوں کا بڑا انکشاف

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت کے مطابق مویشی دنیا بھر کے گرین ہاؤس گیسز کے 14.5 فیصد حصے کے ذمہ دار ہیں۔ براؤن امپوسیبل فوڈز کے ذریعے اس شعبے کے ماحولیاتی اثرات کم کرنا چاہتے ہيں۔

مذکورہ تحریر جیمز ٹیمپل نامی صحافی ہے، جسے امپوسیبل فوڈز نے اردو ٹرانسلیشن اور دلکش تصاویر کے ساتھ شائع کیا ہے۔

The post دودھ کا متبادل تیار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from سائنس اور ٹیکنالوجی – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/36DumBX
Share:

0 Comments:

Post a Comment