
نیویارک : امریکی خلائی ادارے ناسا نے زندہ دلوں کے شہر لاہور اور بھارتی دارالحکومت دہلی کی خلا سے لی گئی تصاویر جاری کردیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی خلائی ادارے ناسا کی جانب سے سیٹیلائٹ سے لی گئی تصاویر گزشتہ شب جاری کی گئی۔
ان تصاویر میں برف پوش پہاڑوں سے لیکر جگمگاتے شہروں تک خلا سے زمین کے نظارے کیے بخوبی کیے جاسکتے ہیں۔
خلا سے لی گئی تصاویر میں ہمالیہ کے برف پوش پہاڑوں کا مسحور کن نظارہ دیکھا جاسکتا ہے، تصاویر میں پاکستان کا دل اور زندہ دلوں کا شہر لاہور بھی جگمگاتا نظر آرہا ہے۔
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی روشنیاں بھی خلا سے دیکھنے پر سحر طاری کررہی ہیں۔
The post ناسا نے خلا سے لی گئی لاہور اور دہلی کی تصاویر جاری کردیں appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from سائنس اور ٹیکنالوجی – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3p3OYto
0 Comments:
Post a Comment