Friday, November 20, 2020

اب ہر ویڈیوز سے پیسے کمائے جائیں گے، یوٹیوب میں بڑی تبدیلی

نیویارک: دنیا کی معروف ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے خود کی کمائی کا ذریعہ مزید وسیع کردیا، یوٹیوب اب اپ لوڈ ہونے والی ہر ویڈیوز سے پیسے کمائے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اب یوٹیوب پر کوئی بھی ویڈیو اشتہارات سے محفوظ نہیں رہے گی، اس پلیٹ فارم پر اپ لوڈ ہونے والی تمام ویڈیوز پر اشتہارات نظر آئیں گے۔

رپورٹ کے مطابق یوٹیوب نے 18 نومبر کو ٹرمز آف سروسز کو اپ ڈیٹ کرنے کا اعلان کیا جس کے تحت اب ان ویڈیوز پر بھی اشتہارات دکھائے جائیں گے جو یوٹیوب پارٹنر پروگرام (وائے پی پی) کا حصہ نہیں ہوں گی، اس سے قبل صرف ان ویڈیوز پر اشتہارات نظر آتے تھے جو وائے پی پی پروگرام کا حصہ ہوں۔

اب کوئی بھی صارف اپنے چینل پر ویڈیو لگائے گا اس کی ویڈیو پر اشتہارات ہوں گے لیکن صارف کو ایک پیسہ نہیں ملے گا، ہاں البتہ وہ صارف جس نے ایک سال کے اندر اپنے چینل پر 1 ہزار سبسکرائبرز اور 4 ہزار پبلک واچ گھنٹوں کے حساب سے یوٹیوب کی شرط پوری کررکھی ہو وہ اس تبدیلی سے پیسے کماسکتا ہے۔

یوٹیوب کا بڑی پابندی عائد کرنے کا اعلان

یوٹیوب نئی سرمایہ کاری کے تحت اپنے پلیٹ فارم پر تبدیلیاں لارہا ہے جس سے اشتہارات والی کمپنیوں اور صارفین کے درمیان جوڑ قائم کیا جاسکے گا۔ اس طرح یوٹیوب کو پلیٹ فارم سے زیاہ منافع بھی حاصل ہوگا۔

خیال رہےاس تبدیلی کے علاوہ یوٹیوب نے شراکت داروں کی شرائط کو بھی تبدیل کیا اور آمدنی حاصل کرنے والے افراد کے معاوضے سے ٹیکسز بھی ادا کیے جائیں گے، نئی تبدیلیوں کا اطلاق سب سے پہلے امریکا میں کیا جارہا ہے۔

جبکہ 2021 کے وسط تک دنیا بھر میں اس پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

The post اب ہر ویڈیوز سے پیسے کمائے جائیں گے، یوٹیوب میں بڑی تبدیلی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from سائنس اور ٹیکنالوجی – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2Ku3hsx
Share:

0 Comments:

Post a Comment